پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی موٹروے اور ہائے وے پر کامیاب لینڈنگز

693

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے روڈ رن وے پر لینڈنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے آج موٹر وے اور ہائی وے پرمختلف مقامات پر لینڈنگ اور ٹیک آف کا کامیاب مظاہرہ کیا۔لینڈنگ کے بعد طیاروں کو موٹر وے پر ہی ایندھن فراہم کیا گیا اور ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔اس مشق کا مقصدپاک فضائیہ کے ہائی ٹیمپو فضائی آپریشنز کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے علاوہ سینئر ملٹری افسران اور اعلیٰ سول عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ