قتل کی دھکمیاں کیا وزیر اعظم کی مسلمانوں سے محبت کا نتیجہ؟

574

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ وزیر اعظم کو ٹوئٹر پر ایک بندوق کی تصویر بھیجی گئی، جس کے ساتھ یہ کیپشن درج تھا کہ ’’اس کے بعد آپ کی باری ہے‘‘،دھمکی دینے والے شخص کے ٹوئٹر اکانٹ معطل ہونے سے 48 گھنٹے قبل اس تصویر کو پوسٹ کیا گیا تھاتاہم مختلف لوگوں کی جانب سے اسے رپورٹ کرنے کے بعد اکانٹ کو معطل کردیا گیا،اس کے علاوہ جیسنڈ آرڈرن اور نیوزی لینڈ پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے پوسٹ کی گئی دیگر تصویر میں’’اگلے آپ ہیں‘‘ لکھا ہوا تھا۔ٹوئٹر کی جانب سے معطل کیے گئے اکانٹ پر اسلام مخالف مواد اور سفید فام نفرت انگیز تقاریر موجود تھیں۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ