امریکی عمران خان کے امریکہ دورے سے لا علم

517

امریکی محکمۂ خارجہ کی ترجمان نے وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ امریکہ کے حوالے سے اپنی لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق وائٹ ہاؤس نے تاحال اس (دورے) کی تصدیق نہیں کی ہے۔

منگل کو محکمۂ خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان مورگن اورتاگس نے کہا کہ ’اس دورے کی تصدیق یا تردید کے لیے میں وائٹ ہاؤس سے رابطہ کروں گی، فی الحال محکمۂ خارجہ کے پاس اس حوالے سے بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔‘

خیال رہے کہ پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق عمران خان 21 جولائی کو امریکہ کے دورے پر جا رہے ہیں جس کے دوران وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔

نو جولائی کو پریس بریفنگ میں وزارت خارجہ کی ترجمان سے سوال پوچھا گیا کہ اس ماہ کے اختتام پر پاکستانی وزیراعظم امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں تو اس دوران ان کی کس کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں اس سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘میرے علم کے مطابق، وائٹ ہاؤس نے باقاعدہ اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ (اس حوالے سے) میں نے بھی وہی رپورٹس پڑھی ہیں جو کہ آپ نے۔’

انھوں نے کہا تھا کہ ’اس بارے میں محکمۂ خارجہ کے پاس اعلان کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے اور میں وائٹ ہاؤس سے اس دورے کی تصدیق یا تردید کے لیے رابطہ کروں گی۔‘

مزید خبریں

آپ کی راۓ