آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکہ میں اکیس توپوں کی سلامی

436

پینٹاگون پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے پینٹاگون میں امریکی فوجی قیادت سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی فوجی قیادت سے علاقائی سلامتی کی صورت حال اور دو طرفہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی فوجی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف مارک ملی نے بھی ملاقات کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی فوجی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جنگ

مزید خبریں

آپ کی راۓ