
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ایل پاسو میں اجتماعی فائرنگ کے ایک واقعے میں 20 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے ہیں۔
ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے اس واقعے کو ’ٹیکساس کی تاریخ کے مہلک ترین دنوں میں سے ایک’ قرار دیا ہے۔
قتلِ عام کا یہ واقعہ سیلو وسٹا مال کے قریب وال مارٹ سٹور میں پیش آیا جو امریکہ اور میکسیکو کی سرحد سے چند میل دور ہے۔
حکام نے ایک 21 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ واحد مسلح شخص ہے۔
امریکی میڈیا میں اس شخص کی شناخت 21 سالہ پیٹرک کروسئس کے نام سے ہوئی ہے جسے ڈلاس کے قریبی شہر ایلن کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ یہ شہر ایل پاسو سے 1046 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...