370 انڈین آئین کی شق

515

انڈیا میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے انڈین آئین کی شق 370 کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت ریاست جموں و کشمیر کو نیم خودمختار حیثیت اور خصوصی اختیارات حاصل تھے۔

یہ فیصلہ وزیراعظم نریندر مودی کے زیرِ صدارت پیر کو دہلی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا اور اس کا اعلان وزیرِ داخلہ امت شاہ نے پارلیمان میں کیا۔

امت شاہ کے اعلان سے قبل ہی صدرِ مملکت اس بل پر دستخط کر چکے تھے یعنی کہ یہ تبدیلی قانونی درجہ حاصل کر چکی ہے۔

انڈیا کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی طویل عرصے سے کشمیر سے متعلق انڈین آئین میں موجود اُن تمام حفاظتی دیواروں کو گرانا چاہتی تھی جو جموں و کشمیر کو دیگر انڈین ریاستوں سے منفرد بناتی تھی۔ 

سوال یہ ہے کہ انڈیا کے آئین کا یہ آرٹیکل 370 تھا کیا جس کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی اور اس تبدیلی کے نتیجے میں کیا ہو گا۔

بی بی سی

مزید خبریں

آپ کی راۓ