
پی چدم برم کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف مسلسل بیانات دینے پر گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی وزیر خزانہ پی چدم برم کو بھارتی تفتیشی ادارے سی بی آئی نے دہلی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا، گرفتاری کے بعد چدم برم کو سی بی آئی ہیڈ کوارٹر لے جایا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چدم برم کی گرفتاری آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ کے معاملے میں دہلی ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت مسترد ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ سی بی آئی حکام دہلی میں ان کی قیام گاہ پر دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے تھے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...