طالبان کیساتھ معاہدہ طے پا گیا

418

افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ امن معاہدے کی صورت میں امریکی فوج پہلے مرحلے میں پانچ فوجی اڈے خالی کرے گی، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی توثیق کے بعد ہی معاہدے پر عملدرآمد ہوگا ، طالبان ترجمان کے مطابق 5 ہزار فوجیوں کی واپسی ہوگی۔ کابل میں ایک مقامی ٹی وی چینل طلوع نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد امریکا پہلے 135 دنوں میں افغانستان کے پانچ فوجی اڈوں سے پانچ ہزار فوجی نکالے گا۔تاہم ان کے مطابق اس امن معاہدے کے مسودے پر تب عمل ہوگا جب صدر ٹرمپ اس کی توثیق کریں گے۔’کاغذ پر ہم اور طالبان امن معاہدے کے لیے متفق ہوگئے ہیں، لیکن اس معاہدے پر عمل درآمد تب ہوگا، جب امریکی صدر اس پر متفق ہوجائیں گے۔‘ادھر طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی بی بی سی کو بھیجے گئے ایک تحریری پیغام میں کہا ہے کہ عبوری معاہدے کے تحت تقریباً پانچ ہزار امریکی فوج کا انخلا

ہوگا

مزید خبریں

آپ کی راۓ