امریکہ کا رواں ماہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد وہاں فوجیں بھیجنے کا اعلان

547

امریکہ نے رواں ماہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد وہاں فوجیں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع مارک ایسپر نے جمعے کے روز صحافیوں کو بتایا کہ ان فوجوں کی تعیناتی ’دفاعی نوعیت‘ کی ہو گی۔ فوجیوں کی مجموعی تعداد کے بارے میں حتمی فیصلہ فی الحال نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل، یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے پچھلے ہفتے سعودی تیل تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ البتہ امریکہ اور سعودی عرب نے ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈالی ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ