مودی لعنتی نے کس منہ سے خطاب کیا: انڈین صحافی

427

بھارت کو اپنی اخلاقیات کا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے، خاتون بھارتی صحافی نے مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ بدترین سلوک پر مودی سرکار کو آئینہ دکھادیا۔

صحافی کا کہنا ہے کہ بھارت انسانی حقوق سے متعلق جس اخلاقی پستی کا شکار ہے اس کے بعد مودی کس منہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے کرنے چلے ہیں، انہیں اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مضمون میں بھارتی صحافی رعنا ایوب نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا، کہا کہ ایک جانب بھارتی میڈیا امریکا میں مودی کے کارناموں کا ڈھنڈورا پیٹتا رہا، تو دوسری جانب مقبوصہ کشمیر میں مواصلات پر پابندی ہونے کی وجہ سے زلزلے کے بعد لوگ اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کو ترستے رہے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ