
اٹلی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جو لوگ بے گھر ہیں وہ جزیرہ سسلی میں واقع ایک بے آباد گاؤں سنبوکا میں گھر خرید سکتے ہیں اور اس کے لیے انہیں محض ایک یورو ادا کرنا ہوں گے جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت صرف 200روپے بنتی ہے۔اطالوی جزیرے سسلی کی انتظامیہ نے یہ انتہائی کم قیمت گھر وہاں کی آبادی میں مسلسل کمی ہونے کی وجہ سے دینے کا اعلان کیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق اس جزیرے میں واقع سنبوکا گاؤں کی آبادی نہ ہونے کے برابر ہے۔ جو تھوڑی بہت آبادی ہے و ہ بھی شہروں کی جانب نقل و حمل کر رہی ہے۔ جس وجہ سے یہاں کی آبادی صرف 5800 رہ گئی ہے۔ اس ویران ہوتے گاؤں کو آباد کرنے کے لیے غیر مُلکیوں کو بھی پیش کش کی گئی ہے۔ اس منصوبے کے اعلان کے بعد دُنیا بھر سے درخواستیں موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ اس اعلان کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ چند روز میں ہی دُنیا بھر سے ہزاروں غیر مُلکیوں نے مکانوں کو خریدنے کے لیے درخواستیں دیں۔ جن میں سے فی الحال 60 غیر مُلکیوں کی درخواستیں قبول کرنے کے بعد اُنہیں یہ مکانات بیچ دیئے گئے ہیں۔ پاکستانی بھی اس آفر سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ، تاہم اس کے لیے اٹلی کا ویزہ لینا لازمی ہو گا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...