
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جاری آزادی مارچ ختم کیا جا رہا ہے اور ’پلان بی‘ کے تحت کارکن اب ملک کے دیگر شہروں میں ہونے والے احتجاج کا حصہ بنیں گے۔
بدھ کی شام مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے اندر احتجاج سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہو گا اس لیے ہم شہروں سے باہر نکل کر شاہراہوں پر احتجاج کریں گے۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰان نے بدھ سے آزادی مارچ کے پلان بی پر عملدرآمد شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد میں پلان اے میں شامل مظاہرین یہیں موجود رہیں گے۔
تاہم صوبائی قیادت اور کارکنوں کی بڑی تعداد اسلام آباد میں موجود تھی جس کی وجہ سے پلان بی پر مؤثر عمل درآمد نہیں ہو سکا اور قیادت کو مجبوراً پلان اے کے تحت اسلام آباد میں موجود کارکنوں سے کہنا پڑا کہ وہ اب اپنے اپنے علاقوں میں جا کر احتجاج کریں۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...