
ٹیکساس میں نوجوان لڑکے نے اپنے والد کی خواہش پوری کرنے کے لیے اسپتال میں شادی کی۔امریکی میڈیا رپوٹس کے مطابق دلہا کے والد طبیعت ناسازی کے باعث آئی سی یو میں داخل ہیں اور اُن کے چلنے پھرنے پر ڈاکٹرز نے مکمل پابندی عائد کی ہوئی ہے۔اہل خانہ نے ڈاکٹرز سے شادی میں شرکت کی اجازت طلب کی تو ماہرین صحت نے اجازت دینے سے صاف انکار کردیا جس کے بعد دلہا نے فیصلہ کیا کہ وہ نئی زندگی شروع کرنے کی پہلی رسم اپنے والد کے سامنے اسپتال میں ہی ادا کرے گی۔