انڈیا کو فوری طور پراپنی فوج ہٹانی ہو گی

386

نیپال میں مظاہروں میں اضافے کے دوران ملک کے وزیر اعظم کے پی اولی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ کالا پانی نیپال، انڈیا اور تبت کے مابین ایک سہہ فریقی مسئلہ ہے اور انڈیا کو فوری طور پر وہاں سے اپنی فوج ہٹا لینی چاہیے۔

کے پی اولی نے کہا کہ کالا پانی نیپال کا حصہ ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب نیپال کے وزیر اعظم نے انڈیا کے نئے سرکاری نقشے سے پیدا ہونے والے تنازعے پر عوامی طور پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

انڈیا نے نئے نقشے میں کالا پانی کو اپنے علاقے کے طور پر پیش کیا ہے۔ کالا پانی نیپال کے مغربی سرے پر واقع ہے۔ وزیر اعظم کے پی اولی کے بیان پر فوری طور پر انڈیا سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم انڈیا کا کہنا ہے کہ نیپال کی سرحد پر انڈیا کے نئے نقشے میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی ہے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ