حرامی مودی گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کروانے کے الزام سے بری ہو گیا

407

گجرات میں 2002ء کے مسلم کش فسادات کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے اپنی رپورٹ میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ اور بھارت کے موجودہ وزیرِاعظم نریندر مودی کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے پولیس کو ہجوم کو کنٹرول نہ کرنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔تحقیقاتی کمیشن کی 1500 صفحات پر مشتمل رپورٹ گجرات کے وزیر داخلہ پردیپ سن جدیجا نے بدھ کو قانون ساز اسمبلی میں پیش کردی۔تحقیقاتی رپورٹ کے مندرجات کے مطابق ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ کسی وزیر کی جانب سے اقلیتوں پر حملوں کے لیے ہجوم کو اکسایا یا بھڑکایا گیا ہو۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بعض مقامات پر پولیس ہجوم پر قابو پانے میں ناکام رہی۔ پولیس کی خامیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فسادات کے مقامات پر تعینات پولیس اہلکاروں کی تعداد کم تھی اور وہ مناسب طریقے سے مسلح بھی نہیں تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فسادات سے متاثرہ شہر احمد آباد میں پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور ہجوم سے نمٹنے کے لیے وہ سنجیدگی نہیں دکھائی جس کی

ضرورت تھی۔تحقیقاتی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں پولیس افسران کے خلاف تحقیقات کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔یاد رہے کہ ریاست گجرات میں 2002 کے فسادات کے بعد اسی سال وزیر اعلیٰ نریندر مودی نے جلاؤ گھیراؤ اور ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ عدالت کے ججز پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا تھا۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ