افغانستان میں جنگ بندی کی کوششیں

298

زلمے خلیل زاد کابل سے دوحہ پہنچ گئے، جہاں تین ماہ کے تعطل کے بعد افغانستان میں جنگ بندی کی کوششوں پربات چیت دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

قطر میں ہونے والی بات چیت کا مقصد امریکا اور طالبان کے درمیان کسی ممکنہ سمجھوتہ کے بعد طالبان اورکابل میں قائم افغان حکومت کے درمیان براہ راست امن مذاکرات کیلیے راستہ تلاش کرنا ہے۔

امریکی حکومت کی خواہش ہے کہ اگلے سال امریکا میں صدارتی الیکشن سے پہلے کوئی معاہدہ طے پائے جائے تاکہ ٹرمپ افغانستان سے وعدے کے مطابق ہزاروں امریکی فوجی نکال سکیں۔ پچھلے ہفتے ٹرمپ نے بگرام کے امریکی اڈے پر مختصر غیر اعلانیہ دورے میں کہا تھا کہ طالبان بھی امریکا کے ساتھ اپنے معاملات طے کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ