پاکستان مخالف بھارتی نیٹ ورک بے نقاب

343

یورپی یوینی کے تحقیقاتی ادارے نے ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم چلانے اور یورپی پالیسی سازوں پراثرانداز ہونے کے لیے بھارتی نیٹ ورک بے نقاب کیا ہے۔غیر ملکی نسریاتی اداروں کی رپورٹس کے مطابق جعلی خبروں اورغلط پروپیگینڈا کے حوالے سے کام کرنے والے یورپی یونین کے تحقیقی ادارے ’ای یو ڈس انفو لیب‘ نے یورپی یونین اور اقوام متحدہ جیسے عالمی سطح پر پالیسی ساز اداروں میں پاکستان مخالف مہم چلانے والے ایک بھارتی نیٹ ورک کے انتہائی فعال ہونے کا انکشاف کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 265 ویب سائٹس پر مشتمل یہ نیٹ ورک کئی برسوں سے فعال ہے اور دنیا کے 65 ممالک میں کام کر رہا ہے، اس نیٹ ورک کا مقصد پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنا ہے تاکہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر سمیت دیگر معاملات میں پاکستان کے موقف کو رد کیا جائے یا پھر اسے کم سے کم پزیرائی ملے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ