دہلی اور ممبئی سمیت کئی شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے

464

ہندوستان میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف دارالحکومت نئی دہلی اور ممبئی سمیت کئی شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مخلتف ریاستوں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد متنازع شہریت کے بل پر  آج بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور مظاہرین دھرنا دے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنا میں آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ارکان نے ٹرینیں رکوا دیں جب کہ دارالحکومت نئی دہلی میں بھی 14 میٹرو اسٹیشن بند کر دیئے گئے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ