جس کی لاٹھی اس کی بھینس؛ بھارت میں مظاہرین کے لئے کڑا وقت

469

انڈیا میں شہریت کے قانون کے خلاف ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے مختلف حصوں میں گزشتہ ہفتے ہونے والے مظاہروں کے دوران تشدد کے بعد جمعہ کو سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے اور مظاہروں پر مکمل پابندی ہے۔ اتر پردیش کے 75 اضلاع میں سے 21 میں انٹرنیٹ بند ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 تک پہنچ چکی ہے۔ 

اس دوران جن مقامات پر 19 دسمبر کو مظاہروں میں تشدد ہوا تھا وہاں پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں، وڈیو فوٹیج اور اخباروں میں شائع ہونے والی تصاویر کی بنیاد پر بڑی تعداد میں گرفتاریاں کی ہیں۔ 

اس کے علاوہ حکومت نے سینکڑوں لوگوں کو یہ نوٹس بھیجا ہے کہ وہ مظاہروں کے دوران پبلک پراپرٹی کو ہونے والے نقصان کا ہرجانہ دیں۔ اس ہرجانے کے بارے میں صرف 8 اضلاع کے ڈی ایم نے 498 لوگوں کی شناخت کی ہے اور رپورٹ حکومت کو بھیج دی ہے۔ سماجی کرکنان کے مطابق ان میں بیشتر مسلمان ہیں۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ