دو ہزار بیس حقیقی تبدیلی کا سال۔!

414

نیب حکام نے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کردیا ہے، جہاں ان کا سروسز اسپتال میں ان کے بازو کے ٹانکے کھولے جائیں گے۔

سروسز اسپتال آمد پر جیو نیوز سے گفتگ کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وہ دعاگو ہیں 2020 پاکستان کے لیے حقیقی تبدیلی کا سال ہو۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق احسن اقبال کے آپریشن والے بازو کا معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد ڈاکٹر ان کے بازو کے ٹانکےکھولنے کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ 2018 میں ایک تقریب کے دوران احسن اقبال پر قاتلہ حملہ کیا گیا تھا جس میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ 

اُس وقت لیگی رہنما کے بازو میں گولی لگی تھی جسے پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے باہر نہیں نکالا گیا تھا جبکہ ان کے بازو پر ٹانکے لگادیے گئے تھے، تاہم اب ان کے بازو کے ٹانکے کھولے جائیں گے۔ 

مزید خبریں

آپ کی راۓ