
بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے ایرانی ملٹری کمانڈر قاسم سلیمانی کی نمازہ جنازہ کے جلوس میں لوگوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل سلیمانی کو جمعرات کو بغداد میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔
سلیمانی مشرقِ وسطیٰ میں ایران کی حکمتِ عملی اور کارروائیوں کے منصوبہ ساز تھے اور ایران نے ان کی موت کا ‘کڑا بدلہ’ لینے کا اعلان کیا ہے۔
ان کی میت کو نمازِ جنازہ کے لیے ایران لے جایا جائے گا اور وہاں انھیں ان کے آبائی قصبے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
بغداد میں لوگ ایران نواز ملیشیا گروہ کتائب حزب اللہ کے کمانڈر ابو مہدی المہندس کی ہلاکت پر سوگ کے لیے بھی جمع تھا جو جنرل سلیمانی کے ساتھ ہی ہلاک ہوگئے تھے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...