ایران کے شہر کرمان میں اب تک کی خبروں کے مطابق 35لوگ ہلاک ہو چکے ہیں

368

ایران کے شہر کرمان میں جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھگدڑ کے باعث 48 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بھگدڑ کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین آج ان کے آبائی شہر کرمان میں کی جا رہی ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئےبل منظور کرلیا۔

سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اب پراکسی وار نہیں ہوگی، جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ سرعام لیں گے ۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ