ایران میں ہلاکتوں کی تعداد پچاس ہوگئی ۔ ایران امریکہ سے سرعام بدلا لے گا

459

امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے کرمان میں جنازے کے جلوس میں بھگدڑ مچنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی ہے، جبکہ دو سو سے زائد زخمی ہوگئے ، افسوسناک واقعے کے بعد جنرل سلیمانی کی تدفین موخر کردی گئی۔ کرمان کی سڑکیں جنازے کے جلوس میں شامل ہزاروں افراد سے بھر گئیں ، ایران کی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کو دہشت گرد قرار دے دیا۔

سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اب پراکسی وار نہیں ہوگی، جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ سرِعام لیا جائے گا، ایران نے امریکا میں 35 اہداف کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی، جس کے بعد امریکا نے نیویارک، بوسٹن اور لاس اینجلس سمیت کئی شہروں میں حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ