چین میں کورونا وائرس بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ؛دیگر ملکوں نے اپنے شہریوں کو چین سے نکال لیا

430

عالمی ادارہ صحت نے تیزی سے پھیلتے مہلک کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی اور کہا کہ چین میں پھیلتے وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی سفری پابندیاں بلاجواز ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اقدام کی اہم وجہ بیماری سے چین میں پیدا صورتحال نہیں بلکہ دیگر ممالک میں پیش آنیوالی صورتحال ہے، جن ممالک میں صحت کا نظام کمزور ہے وہاں یہ بیماری پھیل سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے چین سے مختلف ممالک کے شہریوں کے انخلا کی مخالفت کردی۔ 

علاوہ ازیں چین میں مہلک کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 48 اموات ہو گئیں، اس کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 180 ہوگئی جبکہ 8 ہزار افراد اسپتالوں میں داخل ہیں۔

کورونا وائرس اٹھارہ ملکوں تک پھیل گیا ہے، روس نے کورونا وائرس کے پیش نظر چین کے ساتھ سرحد بند کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ برطانیہ اپنے شہریوں کو چین سے آج نکالنا شروع کرے گا۔

امریکا میں کورونا وائرس کی ایک سے دوسرے شخص میں منتقلی ہونے کی تصدیق کردی۔ امریکی وزیر تجارت ویلبر راس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا امریکا کے لیے اچھی ثابت ہوسکتی ہے، کمپنیاں اب امریکا میں لوگوں کو نوکریاں دیں گی۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ