
چینی وزارت خارجہ نے امریکا پر کورونا وائرس سے خوف پھیلانے کا الزام عائد کردیا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا چینیوں پر سفری پابندیوں سمیت کورونا وائرس سے متعلق اقدامات سے خوف پھیلا رہا ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا نے وائرس سےنمٹنے میں کوئی ٹھوس مدد نہیں کی، صرف خوف پھیلایا ہے۔
چین نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوری حفاظتی طبی ساز و سامان کی ضرورت ہےجس میں طبی ماسک، حفاظتی سوٹ، حفاظتی چشمے شامل ہیں۔
محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...