پاکستان کی پارلیمنٹ سے سب سے زیادہ چار مرتبہ خطاب کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ

371

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعے کو پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

طیب اردوغان نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ’ہم پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ایف اے ٹی ایف کے اجلاسوں میں پاکستان پر سیاسی دباؤ ڈالے جانے کے بجائے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلاتے ہیں۔‘

وہ پاکستان کی پارلیمنٹ سے سب سے زیادہ چار مرتبہ خطاب کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت بن چکے ہیں۔ اس سے قبل وہ دو بار بطور وزیر اعظم اور ایک بار بطور صدر پاکستان کی پارلمیان سے خطاب کر چکے ہیں۔

جمعے کی صبح تقریباً گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، رہنما ن لیگ خواجہ آصف سمیت اراکان پارلیمان کی بڑی تعداد نے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔

جمعے کے خطاب کے دوران انھوں نے پاکستان سے تعلقات مزید بہتر بنانے سے متعلق اپنے عزم کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا جس طرح ترکی گذشتہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک پی کے کے اور فیتو جیسی تنظیموں کی شدت پسندی کا شکار رہا ہے ایسے ہی پاکستان شدت پسندی سے بری طرح متاثر ہونے والا ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہیں۔ ’ہم دہشتگردی کے خلاف تعاون جاری رکھیں گے۔ پاکستان کی شدت پسندی کے خلاف کامیابیوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔‘

صدر طیب اردوغان نے ترکی میں بغاوت کو ناکام بنانے میں پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایسا ہی تھا جیسے جنگ آزادی کے بعد دوسری جنگ نجات میں پاکستان نے ہمارا ساتھ دیا ہے‘۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ