
بھارت کے دارالحکومت دہلی کےمختلف علاقوں میں شہریت کے متنازع ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں اور اس قانون کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں اور پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔
ہنگامے دلی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں ہو رہے ہیں اور اتوار کو شروع ہونے والے ہنگاموں میں اب تک درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
انڈیا میں شہریت کے متنازع ترمیمی قانون کے حوالے سے پچھلے کچھ مہینوں سے احتجاج جاری ہے لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انڈیا آمد سے قبل یہ احتجاج پرتشدد ہو گیا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...