ترکی اور شام کشیدگی میں تیزی دونوں طرف فوجیوں کی ہلاکتیں

418

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی تنظیم ‘سیرین ابزرویٹری فار ہیومن رائٹس’ کا کہنا ہے کہ ترکی کی جانب سے شام کے صوبہ ادلب میں کیے گئے تازہ ڈرون حملوں میں کم از کم 19 شامی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

تنظیم کے مطابق ان ڈرون حملوں میں ایک فوجی کانوائے اور ایک آرمی بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب شام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی افواج نے ترکی کے تین ڈرون مار گرائے ہیں۔

گذشتہ ہفتے شام میں ایک فضائی حملے کے دوران ترکی کے 33 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ترکی نے شمالی شام میں اپنی عسکری کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔

اس سے قبل اتوار کی شب ترکی نے دو شامی جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اطلاعات کے مطابق طیارے پر سوار پائلٹس پیراشوٹس کی مدد سے زمین پر اترنے میں کامیاب رہے۔ 

شام کے صوبہ ادلب میں ترکش فوجیوں کی شام کی سرکاری افواج اور باغیوں کے ساتھ جنگ جاری ہے۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ