برطانوی وزیراعظم کورونا کی وجہ سے آئی سی یو منتقل

463

کورونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو اب آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے جس کی تصدیق سرکاری حکام نے بھی کردی ہے۔

حکام کے مطابق بورس جانسن کو کورونا وائرس کی علامات بگڑنے پر میڈیکل ٹیم کی ہدایت پر آئی سی یو منتقل کیا گیا، جہاں ان کاعلاج جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 55 سالہ وزیر اعظم بورس جانسن کو اتوار کو لندن کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ وزیر خارجہ ڈومینک راب نے قائم مقام کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ