سعودی شاہی خاندان کرونا میں مبتلا

463

سعودی عرب کے شاہی خاندان کے درجنوں افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ریاض کے گورنر اور سینئر سعودی شہزادہ کو آئی سی یو میں بھرتی کر دیا گیا ہے۔

 شاہی خاندان کے کئی دیگر افراد کے بھی مرض میں مبتلا ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جبکہ آل سعود خاندان کے علاج کیلئے مقرر ڈاکٹروں اور مخصوص اسپتالوں میں 500؍ خاص بستروں کا انتظام بھی کر دیا گیا ہے کیونکہ متاثرین کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 150؍ شاہی خاندان کے افراد متاثر ہیں۔ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شاہی خاندان کے افراد کے علاج کیلئے جو الرٹ جاری کیا گیا ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ ’’ملک بھر سے شاہی خاندان کے افراد کے علاج کیلئے تیار رہیں‘‘ یہ الرٹ کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال کی طرف سے سینئر ڈاکٹروں کو بھیجا گیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کو اس کی نقل موصول ہوئی ہے۔ الرٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہمیں نہیں معلوم کہ متاثرین کی کتنی تعداد کا علاج کرنا ہوگا لیکن صورتحال کیلئے ہائی الرٹ رہنا ہوگا، تمام دیگر مریضوں کو دیگر مقامات پر منتقل کر دیا جائے اور صرف انتہائی ہنگامی کیسز سے نمٹا جائے۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ