افغانستان میں خون کی ہولی

334

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک اسپتال پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اسپتال میں موجود ایک خاتون سمیت 5 شہری جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

افغان صوبے ننگر ہار میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں کئی درجن افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور اسپتال کے ذریعے اس کے پیچھے موجود گیسٹ ہاؤس میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

ادھر افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان کابل کے اس اسپتال پر حملے میں ملوث نہیں ہیں۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں ایک جنازے کو تخریب کاری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے جنازے کے دوران دھماکا کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ