
قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے منتظم شیر محمد عباس ستنک زئی نے کہا ہے کہ بھارت نے افغانستان میں ہمیشہ غداروں کی مدد اور حمایت کی ہے۔
ایک انٹرویو میں قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے منتظم شیر محمد عباس ستنک زئی نے کہا ہے کہ نئی دہلی کا افغانستان میں کردار منفی رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مثبت کردار ادا کرے تو افغان طالبان کو کوئی مسئلہ نہیں، وہ بھی مذاکرات کے لیے تیار ہوجائیں گے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اس سلسلے میں بھارتی قیادت سے ملاقات کی ہے۔
زلمے خلیل زاد کے مطابق امریکا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نئی دہلی بھی افغان امن عمل کا حصہ بنے۔
محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...