پاکستان کے کل رقبے کا صرف 3.77 فیصد جنگلات پر مشتمل ہے۔ ملک میں کاغذی کاروائیوں سے ہٹ کر عملی طور پر شجرکاری کی نہ تو کوئی ترجیحی حکمت عملی ہے اور نہ ہی کوئی منظم طریقہ کار ہے حتیٰ کہ پہلے سے لگے درخت بھی کٹاﺅ کی زد میں ہیں۔ پاکستان میں درختوں کے کٹاﺅ کی شرح ایشیا میں سب سے زیادہ ہے اور یہ عمل ہر سطح پر جاری ہے۔ پاکستان کے دیہی علاقوں میں لکڑی کا بطورِ ایندھن گھریلو استعمال بھی درختوں کی کٹائی اور جنگلات کے خاتمے کا سبب بن رہا ہے نیز یہ کہ گھروں کی تعمیر میں درخت لگانے کو ترجیحات میں شامل نہیں کیا جاتا اور پہلے سے موجود درختوں کو بھی اکھیڑ دیا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں جنگلاتی زمینوں میں انسانی آبادکاری، جنگلاتی زمینوں کی درختوں کے کٹاﺅ سے زرعی اراضی میں تبدیلی، جنگلاتی زمینوں میں ذرائع نقل و حمل کی تعمیر، گرین بیلٹوں پر لگے درختوں کا کٹاﺅ، جنگلاتی لکڑی کا تجارتی استعمال، بچے کھچے درختوں کی دیکھ بھال کا بندوبست نہ ہونے اور صنعتی فضلے و سیوریج کے پانی کوجنگلاتی علاقوں میں پھینکے جانے کے عوامل کی وجہ سے جنگلات کا خاتمہ اور درختوں کا کٹاﺅ تیزی سے بڑھ گیا ہے۔ پاکستان میں جوں جوں جنگلات کے خاتمے اور درختوں کی کمی میں تیزی آرہی ہے توں توں ماحولیاتی مسائل بڑھتے چلے جارہے ہیںجن میں شہری علاقوں میں سموگ سمیت بارشوں کی کمی، زیرزمین پانی کی سطح کا نیچے چلے جانا، سیلابوں سے زمینی کٹاﺅکا بڑھنا، درجہ حرارت میں اضافہ ہونا، فضا کا مضرِ صحت ہونا وغیرہ شامل ہیں اور جوکہ خشک سالی اور زرعی پیداوار میں قحط کا سبب بھی بن سکتے ہیں جس کی ایک مثال لاہور شہر ہے۔
لاہور کو باغوں کا شہر کہا جاتا تھا۔ یہاں کی شاہراہیں دونوں طرفوں سے درختوں سے گھری ہوتی تھیں۔ یہاں کے درجہ حرارت میں گرمی کی شدت کے باوجود بھی درختوں کی بدولت ٹھنڈی ہواﺅں کے جھونکے محسوس کئے جاتے تھے۔ گنجان آبادصنعتی شہر ہونے کے باوجود بھی درختوں کی بدولت لاہور شہر میں سموگ دیکھنے کو نہیں ملتی تھی لیکن گزشتہ تین برسوں میں ڈھائی ہزار سے زائد درختوں کی کٹائی سے لاہور شہر کی فضا پر صنعتوں سے خارج ہونے والی دھاتی دھول، زہریلی گیسیں، کالا دھواں غالب آگیا ہے یہی وجہ ہے کہ لاہور کی فضا دنیا کی مضرِ صحت ترین فضاﺅں والے شہروں کی فہرست میںبالائی درجوں پر آگئی ہے۔ جوکچھ لاہور میں ہوا وہی کچھ بقیہ پاکستان میں بھی ہورہا ہے۔ اسلام آباد میں جنگلاتی زمینوں کو رہائشی کالونیوں میں بدل دینے اور شاہراہوں کی تعمیر میں درختوں کی کٹائی سے اسلام آباد کی فضا بھی سموگ سے آلودہ ہوگئی ہے ۔ کراچی میں بڑھتی آبادی کی ضروریات کے تحت شجرکاری نہ کیئے جانے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شمالی علاقوں اور بلند پہاڑی مقامات کی فطری فضا بھی درختوں کے کٹاﺅ سے متاثر ہوئی ہے۔
بلاشبہ ترقی کے لیئے صنعت کاری بھی ضروری ہے اور انسانوں کی سہولیات کا بندوبست بھی کیا جانا ضروری ہے لیکن یہ سب کچھ ماحولیات کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے۔ ماحولیاتی تحفظ انسانی صحت اور زمینی زرخیزی کی بنیادی ضرورت ہے لہٰذامیٹروبس اور اورینج ٹرین سمیت پرپل
ٹرین جیسے نمائشی منصوبوں کی تعمیر اگر ناگزیر ہے تو اُسے ضرور مکمل کیا جائے لیکن ماحولیات کی قیمت پر نہیں کیونکہ ماحولیات خالق کائنات کی بنائی گئی حدود ہیں اور ماحولیاتی حدود سے کھلواڑ کا نتیجہ بنی نوع انساں کو سیلابوں، زلزلوں، طوفانوں، خشک سالی، قحط، شدید گرمی اور مضرصحت فضا کی صورت میں ملتا ہے۔
25 جولائی کو عام انتخابات 2018ء کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ امیدواروں کے نامزدگی فارمز وصول کیئے جارہے ہیں۔ نگران سیٹ اپ کا چناؤ مکمل ہو...